لاہور:

زمینوں کے ریکارڈ میں غیر قانونی اور جعلی انتقالات روکنے اور زمینوں کے تنازعات اور فراڈ کے خاتمے سے متعلق پنجاب حکومت نے زبانی لین دین پر زمین کی فرد یا انتقال پر مکمل پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، اب زمین کا انتقال صرف رجسٹرڈ دستاویز پر ہی ہوگا۔

اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے واضح اورسخت ہدایات پر پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی دفعات 13(2)، 16(2)، 17 اور 42-A کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اب زبانی لین دین، بیان یا دعوے پر کوئی موٹیشن درج یا منظور نہیں ہوگی، وراثت کے کیسز کے سوا ہر قسم کے انتقال کیلئے رجسٹرڈ دستاویز ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خرید و فروخت، رہن، تبادلہ اور ہبہ صرف رجسٹرڈ انسٹرومنٹ پر ہی قابلِ قبول ہوں گے، رجسٹریشن ایکٹ 1908ء کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز کے بغیر انتقال ممکن نہیں، ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی دفعات 3، 54، 59، 118 اور 123 لاگو ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ معاہدے یا اسٹامپ پیپر پر انتقال درج نہیں کیا جاسکے گا، تمام ریونیو افسران کو نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت ہے، نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، متضاد سابقہ احکامات اور ہدایات منسوخ تصور ہوں گی۔

نوٹی فکیشن فوری طور پر نافذ العمل قرار پایا ہے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوٹی فکیشن

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے