محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے سلسلے میں اسپیکر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات دور ہونے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کاغذات دوبارہ جمع کرا دیے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اسپیکر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات دور کرکے پی ٹی آئی نے کاغذات دوبارہ جمع کروادیے۔ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے کاغذات قومی اسمبلی کے سیکرٹری لیجسلیشن مشتاق خان کو پیش کردیے۔ pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 31, 2025
چیف وہیپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے کاغذات قومی اسمبلی کے سیکریٹری مشتاق خان کے حوالے کردیے۔
دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کے عہدے پُر کرنے کی ضرورت کو تسلیم کر لیا ہے اور یہ عہدے دونوں ایوانوں کے آئندہ سیشنز میں پر کیے جائیں گے۔
خبر ہے کہ حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کے عہدے پُر کرنے کی ضرورت کو تسلیم کر لیا ہے اور یہ عہدے دونوں ایوانوں کے آئندہ سیشنز میں پُر کیے جائیں گے۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 31, 2025
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم اسپیکر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی نے مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔
اس سے قبل شبلی فراز ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر تھے، جو 9 مئی کیس میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر اہم پیشرفت پی ٹی آئی کاغذات جمع محمود اچکزئی ناصر عباس وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اہم پیشرفت پی ٹی ا ئی کاغذات جمع محمود اچکزئی وی نیوز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔
محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔
قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔
دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم