چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ازبک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ازبک سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے بدھ کے روز ازبکستان کے سفیر علیشر توختائف کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ازبکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ازبک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ثقافتی، سماجی اور مذہبی لحاظ سے اکثر چیزیں مشترکہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی مصروفیات میں سے وقت دینے پر انتہائی مشکور ہوں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور تاشقند کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ازبک سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں ازبکستان کے حوالے سے ایریا مختص کرنے کی درخواست کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹرایف 9پارک، گارڈینیا حب سمیت کسی بھی پارک میں ازبکستان کیلئے ایریا مختص کیا جا سکتا ہے۔ ازبکستان کے سفیر علیشر توختائف نے سی ڈی اے کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد غیر معمولی طور پر سر سبز و شاداب اور قدرتی طور پر ایک خوبصورت شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی، ہریالی اور صفائی ستھرائی قابل ستائش ہے۔ملاقات میں ازبک کے سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ازبکستان کے سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے بزریعہ وزارت خارجہ رابطہ کیا جائے۔ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن و اپگریڈیشن سے بھی آگاہ کیا۔ ازبک سفیر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو نیو ازبکستان کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شاہراہ کو ازبکستان سے منسوب کرنے معاملے کو بزریعہ وزارت خارجہ ٹیک اپ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سی ڈی اے ازبکستان کیساتھ بھرپور تعاون کریگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات اور استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھانا چائیے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مزید شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل اسلام آباد میں نئے سال کی آمد پر فائر ورکس کہاں کہاں ہو گا، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،2025میں ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق پانچوں ہائیکورٹس میں 40ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس 12تا 15جنوری کے درمیان طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے باہمی دلچسپی کے ازبک سفیر
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار