اگلے سال اسلام آباد میں 2025 کے مقابلے میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا ہے، آج شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اسلام آباد میں جیل پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ 15 ارب روپے میں 18 پراجیکٹس مکمل کیے، آج شاہین چوک انڈرپاس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ملک کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ بنا رہے ہیں، ملک کے ٹاپ 25 ریسٹورینٹس اسلام آباد آرہے ہیں، اگلے سال اسمارٹ سٹی، نیا کنونشن سینٹر اور ایکسپو سینٹر بنائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے دوران درخت بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، ایک درخت کاٹتے ہیں تو سو درخت لگاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ملکیتی ایک بھی گھر نہیں گرایا ہے، البتہ سرکار کی زمین پر گھر بنانے کی اجازت نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈرپاس شاہین چوک محسن نقوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈرپاس شاہین چوک محسن نقوی شاہین چوک انڈرپاس اسلام آباد میں کا افتتاح محسن نقوی
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک