ایل پی جی قیمتوں میں10 روپے 68 پیسےفی کلو اضافہ، اوگرا نوٹیفکیشن
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 219 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے مقرر تھی
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
جنوری کیلئے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ دسمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر تھی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ