آئی سی سی کی پلئیررینکنگ جاری، جسپریت بمرا کا پہلا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
برطانیہ (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ رینکنگ کےمطابق ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے،پاکستان کے اسپنرنعمان علی کی 2 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔
آسٹریلیا کےگس ایٹکنسن3درجہ ترقی کےبعد7ویں نمبرپرپہنچ گئے،انگلینڈ کےبرائیڈن کرس کی6درجہ ترقی کیساتھ 23 ویں پوزیشن پرہیں،شاہین آفریدی کا 24 واں محمد عباس 28 اور ساجد خان کا 29 واں نمبر ہے،
انگلینڈ کےجوش ٹونگ 13 درجہ ترقی کے بعد 30 واں نمبر ہے،ٹیسٹ بیٹرزمیں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں،انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پرہیں،جبکہ سعود شکیل کی1درجہ ترقی کے بعد 9 ویں پوزیشن پرآگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔