کراچی:

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سرد سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تاہم بارش کا سلسلہ بتدریج کراچی سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ سسٹم آج شام تل کراچی سے نکل جائے گا جس کے بعد صرف بوندا باندی کے امکانات رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سسٹم کے عقب میں موجود سرد ہوائیں چند روز بعد کراچی پر نمودار ہوں گی، سرد سائبیرین ہواؤں کے سبب 4 تا 5 جنوری کراچی میں موسم سرد ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی، مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع

کراچی میں مطلع ابرآلود، آج سے بارش کا امکان

ترجمان نے پیشگوئی کی کہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے سبب موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔

رات گئے بلوچ کالونی، محمود آباد، طارق روڈ، بہادر آباد، لائنز ایریا، ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہ ، شارع فیصل، شاہ کالونی، سائٹ ایریا، بفرزون، شادمان ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، بزرٹہ لائن، کالا پل، ملیر اور گولیمار سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرم کی پہلی بارش ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں موسم سرما کی پہلی بارش علاقوں میں کراچی میں

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل