پاکستان کی اسکواش میں واپسی جاری، قومی کھلاڑیوں نے اسکاٹ لینڈ میں انڈر-15 چیمیپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں محمد سہیل عدنان اور محمد مصطفیٰ نے ایک اور بین الاقوامی میدان میں ملک کا نام روشن کر دیا۔
بہاولپور کے باصلاحیت نوجوان محمد سہیل عدنان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ انڈر-15 اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔
فائنل میچ میں محمد سہیل عدنان نے چین کے یوان زی کو 11-7, 11-9, 11-7 سے شکست دی۔
اس فتح نے پاکستان کی انڈر 19 اسکواش کمیونٹی کے لیے ایک شاندار باب کھول دیا ہے جو اپنی شاندار تاریخ اور حالیہ عالمی کامیابیوں کی کوششوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
یہ سہیل عدنان کی پہلی بڑی کامیابی نہیں ہے۔ اس سال کے آغاز میں انہوں نے جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین انڈر-13 جونیئر اسکواش چیمیپئن شپ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اپنی شاندار کھیل کی بدولت پاکستان کا نام بلند کیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کے علاوہ سہیل عدنان ایشین جونیئر انڈیویژول اسکواش چیمیپئن شپ میں بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو 3-0 (11-3, 11-9, 11-4) سے شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے جو اگلے دن کھیلا جائے گا۔
محمد سہیل عدنان کو اس وقت پاکستانی فوج کے ‘ینگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ کے تحت تربیت دی جا رہی ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پہچاننے اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کے لیے تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس پروگرام کی منظم تربیت اور بہترین مقابلہ کے مواقع خاص طور پر چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کے لیے تعریف کے قابل ہیں۔
محمد مصطفیٰ کی انڈر 13 میں شاندار کامیابیاسکاٹش چمپین شپ کے انڈر 13 کییٹگری کے فائنل میں محمد مصطفیٰ نے ہانگ کانگ کے سیکنڈ سیڈ نکولس من سوہ کو شکست دی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی تاریخ کئی عالمی چیمپیئنز پیدا کر چکی ہے اور حالیہ برسوں میں اس کھیل کو دوبارہ فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔
سہیل عدنان کی اسکاٹ لینڈ اور ایشیا میں کامیابیاں ملک کے لیے امید کی کرن سمجھی جا رہی ہیںامید ہے کہ باقاعدہ تربیت اور رہنمائی کے ساتھ وہ ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور پچھلے عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکاٹ لینڈ اسکواش انڈر-15 اسکواش چیمیپئن شپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکاٹ لینڈ اسکواش محمد سہیل عدنان اسکاٹ لینڈ چیمیپئن شپ کے لیے
پڑھیں:
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
رحیم یار خان:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔