اسحاق ڈار سے ڈی 8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
فائل فوٹو۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ڈی 8 کے نامزد سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق سہیل محمود نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کو اپنے آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے سہیل محمود کو نئی ذمے داری سنبھالنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ڈی 8 ایک نہایت مؤثر اور قابلِ عمل تنظیم ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سہیل محمود کی بطور سیکریٹری جنرل تقرری سے ڈی 8 کو ازسرِنو فعال بنایا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل محمود کے مطابق
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز