بلدیہ میں سوزوکی کی ٹکرسے معمر خاتون جاں بحق‘بچہ معجزانہ طورپرمحفوظ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 کی مارکیٹ کے قریب پیش آنے والے دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے جس نے شہریوں میں شدید غم و غصہ اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 70 سالہ معمر خاتون کمسن بچے کا ہاتھ تھامے گلی سے گزر رہی تھیں کہ اس دوران عقب سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے انہیں بے رحمی سے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئیں اورڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اسی سے خاتون کو کچل دیا جبکہ سڑک پر گرے کمسن بچے کے اوپر سے بھی گاڑی گزار کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق معمر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں تاہم یہ واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ کمسن بچہ شدید حادثے کے باوجود محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹیج میں حادثے کے فوراً بعد گلی میں موجود افراد کو موقع پر جمع ہوتے اور شدید اضطراب کا شکار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی حاکم داد نے تصدیق کی ہے کہ سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کی شناخت عادل کے نام سے کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی