ترکیہ ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 21صوبوں میں کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں سیکورٹی فورسز نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترک وزیر داخلہ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی آپریشن کیے گئے۔یہ کارروائیاں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی یونٹس اور انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دی گئیں، جن کے نتیجے میں ایک ہی دن میں سیکڑوں مشتبہ عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں قدم جمانے یا سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کے مطابق شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسی طرح انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے وابستہ 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ تُرک حکام نے بتایا کہ چند روز قبل بھی استنبول میں کیے گئے چھاپوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد نئے سال پر حملوں کی تیاری میں مصروف تھے۔ ترک حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں سیکورٹی اداروں کی بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے ملک کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے محفوظ رکھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔