Islam Times:
2026-07-24@03:01:26 GMT

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 23 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 23 افراد گرفتار

انتظامیہ کے مطابق قصابوں، دودھ فروشوں، جنرل سٹورز، غیر قانونی گیس کمپریسرز، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قصابوں، دودھ فروشوں، جنرل سٹورز، غیر قانونی گیس کمپریسرز، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 110 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 23 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 15 افراد کو ایک ماہ کے لیے جیل منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 8 دکانیں سیل، 30 غیر قانونی گیس کمپریسرز اور 50 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال، غیر قانونی گیس کمپریسرز کی تنصیب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد نے جتک سٹاپ، چالو باوڑی اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹورز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ نے کچلاک بازار میں بیف، مٹن کی دکانوں اور جنرل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سب ڈویژن صدر میں سپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں، جبکہ سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب نے نیو سبزل روڈ پر تجاوزات اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں انجام دیں۔

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصابوں، تندوروں، دودھ فروشوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلے فروخت یا استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر قانونی گیس کمپریسرز ممنوعہ پلاسٹک ضلعی انتظامیہ کارروائیاں کی اور تجاوزات جنرل سٹورز کیا گیا کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار