کسان اتحاد کا 5جنوری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-4
لاہور (صباح نیوز)کسان اتحادنے لاہور سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے 5جنوری (پیر کو)احتجاج کی کال دے دی۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کسان کا سب کچھ پاکستان میں ہے اور ان کا فیصلہ کرنے والوں کا سب کچھ باہر کے ممالک میں ہے۔ خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ ہم نے اس بار گندم صرف خدا کے خوف سے کاشت کی،کسان بہت پریشان ہے،منڈی میں جس بوری کا ریٹ 8 سے دس ہزار ملتا تھا آج 15 سو مل رہا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ کسان زیور، جانور،درخت بیچ کر کھادوں پر پیسے لگاتا ہے،صرف فوڈ سیکورٹی کے لیے،کسان کو ان سب کے بدلے میں عزت تک نہیں ملتی،بار بار کہا گیا کہ کسان کارڈ دیا گیا،کسان کارڈ قرضہ ہے،آج گوبھی، کنو اور گنے کا کاشتکار رو رہاہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔