Jasarat News:
2026-07-24@01:41:43 GMT

ایف ڈی ای اسکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے روڈمیپ کا اجرا

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260101-08-8
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے اسکولوں میں معیاری تعلیم اور جدت کے فروغ کے لیے ایف ڈی ای کوالٹی ایجوکیشن اینڈ انوویشن روڈمیپ کا باضابطہ اجرا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام میں اصلاحات کے ذریعے بچوں کو معیاری، مساوی اور جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای سید جنید اخلاق، اور ایف ڈی ای و پروجیکٹ کوآرڈینیشن یونٹ (پی سی یو) کے سینئر افسران موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ روڈمیپ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وفاقی سیکرٹری ندیم محبوب نے کہا کہ یہ روڈمیپ قومی تعلیمی وژن سے ہم آہنگ ہیجس کا مقصد تعلیمی نظام میں مساوات اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف ڈی ای

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا