پی ایس ایل میں بڑا موڑ: ملتان سلطانز کا سفر ختم، فرنچائز نیلامی کیلیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملتان سلطانز کا بطور فرنچائز سفر باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اس فرنچائز کے ساتھ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں آئندہ ایڈیشن میں ٹیم کے معاملات براہِ راست پی سی بی سنبھالے گا۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے اونرز کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے تند و تیز بیانات اور بعد ازاں بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کو نظرانداز کرنے کے عمل نے فریقین کے درمیان معاملات کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہی۔ اسی تناظر میں دیگر فرنچائزز کے برعکس ملتان سلطانز کو معاہدے میں توسیع کی پیشکش نہیں کی گئی۔
پی سی بی نے فوری طور پر معاہدہ ختم کرنے کے بجائے 31 دسمبر تک انتظار کیا، جس کے بعد فرنچائز کا کنٹریکٹ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا۔ اب پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم کے انتظامی امور براہِ راست بورڈ کے زیرِ انتظام ہوں گے، جس کے بعد فرنچائز کو دوبارہ فروخت کیا جائے گا۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ نیلامی میں ملتان سلطانز کا نام برقرار رکھا جائے یا نیا نام دیا جائے، اس کا حتمی فیصلہ نئے مالکان کریں گے۔
فرنچائز کی ملکیت ختم ہونے کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ بھی سابقہ اونرز کے کنٹرول سے نکل چکے ہیں۔ اس وقت ٹیم کے فیس بک پر 17 لاکھ، ایکس پر 7 لاکھ 74 ہزار، انسٹاگرام پر 5 لاکھ 76 ہزار اور ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 6 ہزار فالوورز موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف سابق اونر علی ترین نے سالانہ ایک ارب 8 کروڑ روپے فیس والی فرنچائز کو چھوڑ دیا جب کہ دوسری جانب وہ ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی نیلامی میں شرکت کے خواہشمند ہیں، جہاں فیس ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق اونرز کو خدشہ تھا کہ انہیں نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خود انہیں شرکت کی دعوت دی۔ اُدھر 8 جنوری کو ہونے والی نیلامی میں کئی بڑی کاروباری شخصیات اور کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں، جس کے باعث فرنچائز کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز نیلامی میں
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔