Jasarat News:
2026-07-24@00:51:46 GMT

2025ء میں کون سے اسمارٹ فونز اپ ڈیٹس سے محروم ہوئے؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سال 2025 اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جہاں کئی نئی جدتیں لے کر آیا، وہیں لاکھوں صارفین کے لیے ایک مایوس کن حقیقت بھی سامنے آئی، جب مختلف بڑی کمپنیوں نے اپنی پرانی ڈیوائسز کے لیے سافٹ ویئر اور سیکورٹی اپ ڈیٹس بند کر دیں۔

اس فیصلے نے ان صارفین کو براہِ راست متاثر کیا جو کئی برسوں سے انہی فونز پر انحصار کر رہے تھے اور اب سیکورٹی خدشات کے باعث خطرے میں آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اگرچہ 2021 میں موبائل فون بنانے کا سلسلہ بند کر دیا تھا، تاہم اس کے باوجود صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے جون 2025 تک سیکورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں، مگر 30 جون 2025 کو کمپنی نے باضابطہ طور پر اپنے اپ ڈیٹ سرورز بند کر دیے، جس کے بعد ایل جی کے تمام اسمارٹ فونز مستقل طور پر اپ ڈیٹس سے محروم ہو گئے۔ اس فیصلے کے بعد ایل جی صارفین کو سیکورٹی خطرات، ایپس کی عدم مطابقت اور کارکردگی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے بھی 2025 میں ایک اہم فیصلہ سامنے آیا، جب فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای کو کمپنی کی ’آبسلیٹ‘ فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ ایپل اگرچہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں طویل عرصے تک اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے، تاہم اس ماڈل کے لیے سیکورٹی سپورٹ ختم ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اب یہ فون جدید ایپس اور سیکورٹی معیار کے مطابق نہیں رہا۔

سام سنگ کے صارفین کے لیے بھی 2025 ایک بڑا موڑ ثابت ہوا، کیونکہ کمپنی نے متعدد مقبول ماڈلز کی سپورٹ ختم کر دی۔ گلیکسی ایس 20 سیریز، جس میں ایس 20، ایس 20 پلس، ایس 20 الٹرا اور ایس 20 ایف ای شامل ہیں، نے اپنی آخری اپ ڈیٹ حاصل کر لی۔

اس کے علاوہ گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا کے لیے بھی اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا گیا جب کہ بجٹ صارفین کے زیرِ استعمال گلیکسی اے 02 ایس اور گلیکسی اے 12 بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے۔

ماہرین کے مطابق اپ ڈیٹس کا خاتمہ محض نئی خصوصیات سے محرومی نہیں بلکہ سیکورٹی کے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، کیونکہ بغیر اپ ڈیٹس کے فون سائبر حملوں کے لیے زیادہ آسان ہدف بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے نئے اور سپورٹ یافتہ ڈیوائسز کی جانب منتقل ہونے پر غور کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صارفین کے اپ ڈیٹس کے لیے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی