کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ2025 پاکستان میں ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز  نگاہ بنا رہا، سال کے آخر میں ینگ کرکٹ ٹیم نے بھار ت کو شکست دے کر خوشیاں دوبالا کیں۔

حافظ طاہر اشرفی مشرق وسطیٰ اور مسلم ممالک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کو ہرا کر 2025 میں قوم کو جو تحفہ دیا ہے اسے قوم ساری زندگی یاد رکھے گی۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے،  2026 کے لیے دعا گو ہوں کہ سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی اور سازشی 2026 میں اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ 2025 کے اختتام پر میں کراچی سمیت پوری سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے گورنر ہاؤس کے ہر چھوٹے بڑے پروگرام میں شرکت کرکے میرا حوصلہ بڑھایا۔

ظہران ممدانی نے میئرنیویارک کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2026 میں ہم اس سے بھی بڑے پروگرامز کریں گے جس میں عوامی خدمت اور ویلفیئر کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، 2026 میں بھی گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف