محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی  بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں زیر التوا ایک لاکھ 17 ہزارسے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا ضلعی بنیادوں پر شیڈول جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل یقینی بنائیں۔ اعلامیے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل جنوری 2016 کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوگا۔ اسی طرح مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، دیر اور بونیر کے زیر التوا ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جنوری 2026 کے وسط تک فراہم کیے جائیں گے جب کہ  پشاور ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 23 سے 26 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی۔

اس کے علاوہ  کوہاٹ ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 29 جنوری 2026 تک متوقع ہے۔ بنوں ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی فراہمی 30 جنوری 2026 تک مکمل ہوگی جب کہ مردان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل 30 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی خدمات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈویژن میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ترسیل خیبر پختونخوا جنوری 2026 تک

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش