Express News:
2026-07-24@00:57:44 GMT

افغانستان عالمی تنہائی کا شکار، جاپان نے بھی افغان سفارت خانہ بند کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

طالبان حکومت کی سخت گیر اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے۔ مختلف ممالک کی جانب سے افغان سفارتی مشنز کی بندش کو طالبان حکومت کے لیے ایک بڑی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ممالک نے افغانستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدود یا معطل کر دیے ہیں۔ برطانیہ، ترکیہ اور ناروے کے بعد اب جاپان نے بھی افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان جریدے کابل ٹائمز کے مطابق جاپان میں افغان سفارت خانہ 31 جنوری 2026 سے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد سفارت خانے میں تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی۔

جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سفارتی مشنز کی بندش بیرونِ ملک مقیم افغان شہریوں کے لیے قانونی اور انتظامی مسائل میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث متعدد ممالک نے افغان شہریوں کے داخلے سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔ افغان جریدے آمو کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر روس نے افغان مزدوروں کی بھرتی سے انکار کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، جرمنی، پاکستان، ایران اور دیگر ممالک میں بھی افغان مہاجرین کی بے دخلی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کی وجہ سیکیورٹی خدشات اور غیر قانونی قیام کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان حکومت کی موجودہ پالیسیاں افغانستان کو مزید عالمی تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں، جو نہ صرف سفارتی بلکہ معاشی اور انسانی مسائل میں بھی اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طالبان حکومت کے مطابق کر دیا

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری