نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا، امریکی تاریخ کا منفرد لمحہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز

نیویارک (شاہ خالد): نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا انہوں نے قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلمان نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب دو حصوں میں منعقد ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب پرانے سٹی ہال کے بند سب وے اسٹیشن میں ہوئی اور سال نو کا آغاز ہوتے ہی ظہران ممدانی نے حلف اٹھایا۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی عوامی نمائندے نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات سمیت کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ممدانی نے حلف اٹھانے کے لیے قرآن پاک کے قدیم نسخے سمیت دو قرآنی سیٹ کا انتخاب کیا، ایک 18 ویں صدی کے آخر یا 19 ویں صدی کے اوائل کا ہے جب کہ دوسرا قرآن پاک پاکٹ سائز اور ان کے دادا اور دادی کے زیر استعمال بھی رہا ہے۔

واضح رہے کہ ممدانی نیویارک جیسے تقریباً 80 لاکھ آبادی والے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی شخص ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کے افتتاح کا اعلان اسلام آباد کیرئیر کالج جنوری 2026 میں تین نئی برانچز کے افتتاح کا اعلان ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ آزادکشمیر: ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا،لاشیں تیزاب پھینک کر دفنا دیں نواز شریف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی: خواجہ آصف نئے سال کا شاندار آغاز؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم معاشی ترقی اور امن؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیویارک کے پہلے مسلمان نے قرا ن پاک پر حلف اٹھا لیا

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا

ویب ڈیسک :وفاقی بجٹ پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اب پانچ جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ پی ایس ڈی پی اور بجٹ مذاکرات ابھی جاری ہیں جس کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جانا تھی۔

 قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کی شرکت متوقع تھی، وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ 

 وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب کے اضافے پر آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا، مختلف مالیاتی اقدامات کے ذریعے200 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی جائے گی۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

قومی اقتصادی کونسل میں 4715 ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ 1126کے بجائے 1326 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

 اجلاس میں صوبوں کیلئے 3138 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل میں پنجاب کا 1450 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، سندھ کیلئے 816، خیبرپختونخوا کیلئے 564 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا، بلوچستان کیلئے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش ہوگا۔
 

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟