Jasarat News:
2026-07-24@01:41:58 GMT

جی میل میں ایک بہترین نئے فیچر کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب جی میل استعمال کرنے والے صارفین اپنے پرائمری ‘@جی میل ڈاٹ کام’ ای میل ایڈریس کو موجودہ گوگل اکاؤنٹ ایڈریس میں تبدیل کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس بدلنے کے باوجود تمام محفوظ کردہ ڈیٹا برقرار رہے گا، یعنی تصاویر، پیغامات اور ای میلز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ گوگل نے یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت صارفین نہ صرف نئے جی میل ایڈریس پر سوئچ کر سکیں گے بلکہ پرانے یا نئے ای میل ایڈریس کے ذریعے گوگل کی دیگر خدمات جیسے جی میل، میپس، یوٹیوب اور ڈرائیو میں بھی سائن ان کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق ایک بار نیا جی میل ایڈریس بنانے کے بعد صارف اگلے بارہ مہینوں تک دوسرا نیا ایڈریس نہیں بنا سکیں گے، تاہم پرانا ایڈریس کسی بھی وقت دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈیٹا کی حفاظت کی مکمل ضمانت کے باوجود گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبدیلی کے عمل سے قبل اپنی معلومات کا بیک اپ بنا لیں، کیونکہ اس دوران بعض ایپ کی سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں، صارفین یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ فیچر ان کے اکاؤنٹ میں فعال ہے یا نہیں، جس کے لیے وہ اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر ‘ذاتی معلومات’ کے زمرے میں اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ گوگل صارفین کے لیے ڈیٹا کی حفاظت اور اکاؤنٹ مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کی ایک اہم کوشش ہے، جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میل ایڈریس صارفین کے جی میل کے لیے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ