Islam Times:
2026-07-24@15:35:42 GMT

کوہدشت میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک بسیجی کی شہادت

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

کوہدشت میں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک بسیجی کی شہادت

گورنر کے سیاسی معاون نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات بعد میں میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے لرستان کے گورنر کے سیاسی معاون نے کوہدشت میں پیش آنے والے ہنگاموں کے دوران 13 سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے اور ایک بسیجی کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، لرستان کے سیاسی معاونِ گورنر نے نیٹ ورک لرستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کوہدشت شہر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران 13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور ایک شخص شہید ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوہدشت میں آج کے ہنگاموں کے دوران 13 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اس ضلع کے ایک بسیجی، امیرحسام خدایاری فرد، شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔ ان کے مطابق، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات بعد میں میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات

سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی خدمات اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت، ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت، قومی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت جمہوری معاشرے اور قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ صحافت عوام میں شعور، آگاہی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت میرٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ آئین کے تحت حاصل اختیارات کو عوامی فلاح، صوبے کی ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔ انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی خدمات اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت، ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ وفد میں نذیر لغاری، منظر نقوی، مختار احمد بٹ، حمیر انور، نعیم طاہر، ندیم اسرار عثمانی، جاوید ملک، نعیم الدین، تنظیم جاوید، علی اصغر اور اقبال جمیل سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شلمچہ بارڈر پر امریکی حملوں کے باعث زائرینِ اربعین حسینیؑ کی شہادت کیخلاف کراچی میں احتجاج
  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • دہلی:سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی