data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبرن: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے سڈنی سکسرز کو فتح دلوائی، بابر اعظم نے میلبرن رینی گیڈز کے خلاف میچ وننگ ففٹی اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی چھ وکٹوں سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے چار چوکے اور ایک چھکا شامل کیا۔ ان کے ساتھ جوئل ڈیوس بھی 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دونوں کھلاڑیوں نے پرسکون اور مضبوط پارٹنرشپ کے ساتھ ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک پہنچایا۔

سڈنی سکسرز نے ہدف کا تعاقب بھرپور اعتماد کے ساتھ کیا اور 19.

1 اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے تھے۔

میلبرن کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور جوئل ڈیوس کی متفقہ کارکردگی نے نہ صرف میچ کا رخ بدل دیا بلکہ سڈنی سکسرز کے مداحوں کے لیے ایک یادگار فتح بھی ثابت ہوئی۔ اس شاندار جیت سے ٹیم کی بگ بیش لیگ میں پوزیشن مضبوط ہوئی اور بابر اعظم کی فارم مزید عروج پر نظر آئی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان