کوہاٹ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہونے سے ملکی توانائی کے شعبے میں خوشخبری سنائی دی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق یہ نیا ذخیرہ نشپا بلاک میں واقع برگزئی ایکس او ون نامی کنویں سے حاصل ہوا ہے، جس کی دریافت سے نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح پر توانائی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
او جی ڈی سی ایل کے ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق کنویں سے یومیہ چار ہزار ایک سو بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ ساتھ ہی یومیہ 10.
اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) شراکت دار ہیں۔ دریافت میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور پی ایچ ایل 5 فیصد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کا توازن بہتر ہوگا اور ملکی توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ حکومت اور او جی ڈی سی ایل نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور پیداوار کے آغاز کے لیے کام تیز کر دیا ہے، جس سے نہ صرف توانائی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور آئندہ برسوں میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔