اسلام آبادہائی کورٹ میں سرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں تقرریوں کیخلاف کیس کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آبادہائی کورٹ میں سرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں تقرریوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی چوہدری سلیم کی تقرری کیخلاف کیس 12 جنوری کو سماعت کے مقرر کردی گئی۔
جسٹس خادم حسین سومرو پی ٹی وی کے سینئیر افسر سھیل اختر کی درخواست پر سماعت کرینگے، عدالت نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی چودھری سلیم کی تقرری کا حکم معطل کر رکھا ہے۔
عدالت نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔