سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کر کے باعزت ریٹائرڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین اپنی مدتِ ملازمت مکمل کر کے باعزت ریٹائرڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد، ؛ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین آج اپنی طویل اور شاندار سرکاری ملازمت مکمل کرنے کے بعد باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے اپنے طویل سرکاری کیریئر کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی امور کی انجام دہی، قانون سازی کے عمل کو مؤثر بنانے، ادارہ جاتی اصلاحات اور انتظامی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ ایک باصلاحیت، فرض شناس اور تجربہ کار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیے۔ان کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعدد اہم انتظامی اور پارلیمانی معاملات میں نمایاں پیش رفت کی، جس کے نتیجے میں ادارے کی مجموعی کارکردگی میں استحکام اور بہتری آئی۔ ان کی خدمات پارلیمان کی تاریخ میں ایک مثبت اور روشن باب کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔
قومی اسمبلی کے ایڈوائزر برائے قانون سازی محمد مشتاق نے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طاہر حسین نے ایک نہایت شفیق، قابل اور فرض شناس افسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل طاہر حسین کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے افسران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک مضبوط، باوقار اور پیشہ ورانہ روایت قائم کی، جو آنے والے افسران کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے طاہر حسین کی مستقبل میں صحت اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور ملازمین نے بھی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین کے حسنِ اخلاق، ادارے کے لیے مخلصانہ کاوشوں اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سیاسی وژن اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی تعیناتی بھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے دور میں ہوئی اور آج وہ انہی کے دور میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بطور اسپیکر پارلیمان کے تقدس کو برقرار رکھنے اور ادارے کو مضبوط بنانے کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔
سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے افسران اور عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے دورِ ملازمت کے دوران حاصل ہونے والے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعید احمد میتلا قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ مقرر سعید احمد میتلا قائم مقام سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ مقرر ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بدترین بیروزگاری ،پوری نوجوان نسل مایوس ،تاریخ معاف نہیں کریگی، سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی طلبہ کو پارلیمانی نظام سے روشناس کرانے کے لیے ایئر یونیورسٹی کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔