اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی نامزدگی پر اعتراضات، دستاویز اسپیکر آفس میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-23
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات کے معاملے پر بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر نے عدالتی کیسز سے متعلق دستاویز اسپیکر آفس میں جمع کرادیں۔ ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے دستاویزات وصول کرلیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق کوئی معاملہ کسی عدالت میں زیر التواء نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے کہا کہ پہلی بار آپ کا باضابطہ جواب موصول ہوا، اب پراسیس شروع ہوگا۔ محمد مشتاق نے کہا کہ اب ہم اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا اعلان کریں گے۔ ہم اب پوری اپوزیشن کو آگاہ کریں گے کہ کاغذات جمع کرائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :