آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ عوام کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم، پرائیوٹ اسپتالوں میں جاری رہے گی

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کا جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر صحت ہیلتھ کارڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہیلتھ کارڈ ہیلتھ کارڈ کے اجرا

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع