نیو ایئر نائٹ، آن انٹرٹینمٹ کےتحت میوزک کنسرٹ، آتشبازی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
مری(ممتاز نیوز)نیو ایئر نائٹ پر موسیقی کا تڑکا ، ملکہ کوہسار مری میں خوشیوں اور موسیقی سے بھرپور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ شاندار میوزیکل کنسرٹ میں شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنسرٹ میں شریک شہریوں نے موسیقی سے بھرپور لطف اٹھایا۔ آن انٹرٹینمنٹ نے بطور آفیشل میڈیا پارٹنر کنسرٹ میں حصہ لیا، کنسرٹ کے دوران سہارا یوکے بینڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی موسیقی نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔شہریوں نے موسیقی ، لائیوپرفارمنس اور بھنگڑوں سے خوب لطف اٹھاتے ہوئے میوزیکل کنسرٹ کی انتظامیہ کو اور ا?ن انٹرٹینمنٹ کو بطور آفیشل میڈیا پارٹنر فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔سہار ا بینڈ کی لائیو پرفارمنس دیکھنے کیلئے شہری دور دور سے ملکہ کوہسار مری پہنچے اور نئے سال کی خوشیوں کو موسیقی کے تڑکے کے ساتھ انجوائے کیا۔کنسر ٹ کے اختتام پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے جشن کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔موسیقی،لائیو پرفارمنس،اور رنگا رنگ تفریح پروگرام نے نیو ائیر نائیٹ کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔