پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
لاہور: ( نیوزڈیسک) منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو، حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ ، ملتان، ساہیوال، جہلم، راولپنڈی، اوکاڑہ اور خوشاب سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مستقبل قریب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا صوبے بھر میں مرحلہ وار اجراء کیا جائے گا، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا مقصد عوام کی جائیداد کی حدود اور ملکیت کا تحفظ، خرید و فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب کا ضامن ہے۔
ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز سسٹم سے نہ صرف زمینوں کے جھگڑے کم ہوں گے بلکہ عوام کو قانونی تحفظ بھی میسر آئے گا۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست قریبی اراضی ریکارڈز سینٹر، متعلقہ اتھارٹیز یا متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم