ایک اور یورپی ملک بلغاریہ نے یورو کرنسی اپنالی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی مشرقی یورپی ملک بلغاریہ جو بلقان ریاستوں میں شامل ہے نے دہائیوں بعد اپنی قومی کرنسی لیو کو چھوڑ کر یورو کرنسی اختیار کر لی۔
بلغاریہ نے باضابطہ طور پر یورو کو اپنا لیا ہے جو کہ یورپی یونین میں داخل ہونے کے تقریباً دو دہائیوں بعد واحد کرنسی یعنی یورو میں شامل ہونے والا اکیسواں ملک بن گیا ہے۔
یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے جشن اور بے چینی دونوں کو جنم دیا ہے۔
بدھ کی آدھی رات کو بلقان ملک نے 19ویں صدی کے آخر سے اپنی قومی کرنسی لیو کو الوداع کہہ دیا۔
یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہا کہ “میں بلغاریہ کو یورو فیملی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔”
کچھ رہائشیوں نے امید کے ساتھ تبدیلی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ “بہت اچھا اقدام ہے۔ یکے بعد دیگرے بلغاریہ کی حکومتوں نے یورو کو اپنانے کی حمایت کی ہے، یہ دلیل دی کہ یہ ملک کی کمزور معیشت کو مضبوط کرے گا اور اسے مغربی اداروں کے اندر زیادہ مضبوطی سے اپنایا جائے گا اور روسی اثرورسوخ کمزور پڑ جائے گا۔
بلغاریہ کی آبادی تقریباً 6.
آدھی رات سے پہلے ایک ٹیلیویژن خطاب میں، صدر رومن رادیو نے یورو کو بلغاریہ کے یورپی یونین میں انضمام کا “آخری قدم” قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے پر عوامی ریفرنڈم کی عدم موجودگی پر تنقید کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
فائل فوٹوڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔
لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔