سبی میں گرینیڈ دھماکا؛ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں گرینیڈ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چینک چوک کے قریب جمعرات کی شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ایدھی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 6 زخمیوں کوٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا۔جس کی لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔