Jasarat News:
2026-07-24@00:53:11 GMT

ضابطے کی خلاف ورزی، فیض حمید کے وکیل کا لائسنس معطل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260102-08-3
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بار کونسل نے سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے دوران پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی اور عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار کا مرتکب قرار دیا گیا۔پنجاب بار کونسل نے کہا کہ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی اور نجی گارڈز کے ساتھ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے۔میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پر وکلا برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔پنجاب بارکونسل نے بتایا کہ میاں علی اشفاق کے عمل کو پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے کے مطابق میاں علی اشفاق کا کیس لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں اور دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف دائر کیس میں پیش ہوئے تھے اور اس دوران وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل میاں علی اشفاق کی خلاف ورزی کونسل نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل