Jasarat News:
2026-06-02@21:49:06 GMT

آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260102-08-5
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک کی ملکیت ایکس (سابق ٹوئٹر) کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو احمق اور ان پڑھ قرار دیدیا۔یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی گرم ہے۔ آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جہاں سب کو حیران کردیا ہے وہیں اس کے دلچسپ جوابات بھی حقیقت سے قریب تر معلوم ہوتے ہیں۔ایسے ہی ایک تازہ معاملے میں سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر دی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔صارف نے گروک کو ٹیگ کرکے ہدایت دی کہ اس تصویر سے ‘‘احمق شخص’’ کو ہٹاکر نئی تصویر بنادے۔ صارف نے تینوں میں سے کسی بھی ایک رہنما کا نام تک نہیں لیا تھا۔کیا آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ گروک نے جواب میں کیا کارستانی دکھائی ہوگی؟ گروک نے اس تصویر میں سے مودی کو ہٹادیا۔یعنی چیٹ بوٹ نے مودی، راہول اور لوک سبھا کے اسپیکر میں سے بھارتی وزیراعظم کو احمق سمجھا اور انھیں تصویر سے ہٹا دیا۔سوشل میڈیا صارف نے گروک کی یہ تصویر بھی شیئر کردی۔ بس پر کیا تھا، سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی۔کچھ صارفین نے اس واقعے کو طنزیہ اور دلچسپ قرار دیا جب کہ نریندر مودی کے حامیوں نے اسے جانبدارانہ اور توہین آمیز رویہ قرار دیتے ہوئے ایکس انتظامیہ پر تنقید کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل