حیدرآباد کے صحافیوںنے ہمیشہ حق کیلیے توانا آواز بلند کی،حافظ طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260102-08-10
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حیدرآبادکے امیر حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصر نے حیدرآبادپریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026ء میں عقیل ابراہیم اور ڈیموکریٹک گروپ کی مسلسل کامیابی پر نو منتخب صدر جنید خانزادہ، نائب صدر ظفر ہکڑو، سیکرٹری اشوک شرما، خازن اکرم شاہد، جوائنٹ سیکرٹری فہیم ببر، ممبر گور ننگ باڈی لالا رحمان سموں، اقبال ملاح، سہیل انصاری، جاوید علی، خالد کھوکھر، انور چانڈیوکو مبارکباد دی اور ہار پہنائے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآبادپریس کلب میں عقیل ابراہیم اور ڈیموکریٹک گروپ کی مکمل کامیابی پوری صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ بروقت انتخابات کا انعقاد ایک شاندار جمہوری روایت ہے۔ حیدرآباد کے صحافی ہمیشہ سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مضبوط آواز بنتے رہے ہیں جماعت اسلامی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی انہوں نے اس امید کا ظہار کیا کہ حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداران صحافتی آزادی و مسائل کے حل کے لیے حسب روایت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔