data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کے ایک ہونے کے عمل کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، کیونکہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی عوام کے درمیان خون اور رشتہ داری کا گہرا تعلق ہے۔

نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ الحاق ایک ناگزیر حقیقت ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔

چینی صدر کا یہ بیان تائیوان کے قریب چین کی دو روزہ فوجی مشقوں کے اختتام کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ یہ مشقیں امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ریکارڈ اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری کے چند روز بعد کی گئی تھیں۔

اپنے نئے سال کے پیغام میں شی جن پنگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف بسنے والے چینی عوام کے درمیان خونی رشتہ اور قرابت داری موجود ہے، اور مادرِ وطن کا دوبارہ ملاپ وقت کی ضرورت ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑا رہا ہے اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تائیوان کے

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا