شی جن پنگ نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں طرف بسنے والے ہم چینیوں کے درمیان خون کا رشتہ اور قرابت داری ہے، مادر وطن کا دوبارہ ملاپ وقت کی پکار ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی باشندوں کا ایک دوسرے کے ساتھ خون اور رشتہ داری کا تعلق ہے۔ نئے سال کے موقع پر خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا۔ شی جن پنگ کا یہ بیان چین کی جانب سے تائیوان کے قریب 2 روزہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ ان مشقوں کا انعقاد امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد کے ریکارڈ مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے چند دن بعد کیا گیا۔ شی جن پنگ نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں طرف بسنے والے ہم چینیوں کے درمیان خون کا رشتہ اور قرابت داری ہے، مادر وطن کا دوبارہ ملاپ وقت کی پکار ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑا رہا ہے اور وہ عالمی امن و ترقی کو آگے بڑھانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے ہر سال 25 اکتوبر کو تائیوان ریکوری ڈے منانے کے اعلان کو بھی سراہا، جو دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر تائیوان پر جاپان کے قبضے کے خاتمے کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا۔ شی جن پنگ نے چین کی مصنوعی ذہانت اور خلائی صنعت میں پیش رفت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اے آئی ماڈلز میں برتری کی دوڑ جاری ہے، چین نے چِپس کی تحقیق و ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ سب چین کو دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل کرچکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تائیوان کے چینی صدر کہا کہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا