پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند، گاڑیاں چلانا انتہائی خطرناک ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔دھند کی وجہ سے موٹر ویز اور ہائی ویز پرگاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثوں کے خدشات پر ٹریفک روک دی گئی۔موٹر وے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، ایم 3 فیض پور سے درخانہ ، ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے جبکہ ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل ہے۔اس کے علاوہ لاہور کا فضائی معیار آج قدرے بہتر ہے جبکہ فیصل آباد، شیخوپورہ میں فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب نواب شاہ مین مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ْ
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔