کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے خاتون ہلاک، موٹر سائیکل پر سوار تھیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار خاتون لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ عقب سے آنے والے 10 وہیلر ٹرالر نے انہیں کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 26 سالہ بشریٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو خود موٹر سائیکل چلا رہی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
حادثے کے فوراً بعد ٹرالر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آ رہی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے بے قابو ہونے پر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔