پاکستان نے بنگلادیشی ایئر لائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔بیمان بنگلادیش ایئر لائن کو 3 ماہ کیلئے 30 مارچ تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازوں کی اجازت دے دی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ یہ ایئرلائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کیلئے براہِ راست فضائی سروس کا آغاز کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پروازوں کی اجازت ایئر لائن کو
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔