نئے سال کے پہلے ہی روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے اور پاکستان نے بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے سال 2026 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے ہوابازی میں رابطے کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب دونوں ممالک کے براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔

پاکستان نے بنگلا دیش کی  بیمان ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔ 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان بنگلا دیش ایئررلائن کو ڈھاکا سے کراچی کی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی جبکہ حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے ںے بنگلادیش کی ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا این او سی جاری کردیا۔

ابتدائی طور بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ یعنی 30 مارچ 2026  تک پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

بیمان بنگلادیش ائیر کو پاکستان ایئراسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔ براہ راست پروازوں کی منظوری کے بعد بیمان ایئر کو  کراچی ائیرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی پیشرفت سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام اور حکومتی رابطوں میں اس فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونون ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی پاکستان اور بنگلا دیش کے

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار