سال 2026 کا پہلا سپر مون کل دکھائی دے گا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
لاہور: (ویب ڈیسک) سالِ نو کا پہلا سُپر مون جلد ہی نمودار ہونے والا ہے، جنوری کی تیسری تاریخ کو پورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔
یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جنوری کے چاند کا مکمل ترین مرحلہ ہفتے کی دوپہر تقریباً تین بجے ہوگا، تاہم، اس سے ایک رات پہلے بھی یہ آسمان پر ایک بڑے اور چمکدار گولے کی صورت میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکے گا۔
جنوری کے اس چاند کو مختلف ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جن میں وولف مون (Wolf Moon)، کولڈ مون (Cold Moon) اور ہارڈ مون (Hard Moon) شامل ہیں، اگرچہ ان ناموں کو روایتی سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نام حالیہ برسوں میں ہی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔