طاہر اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
حافظ طاہر اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔ وطن عزیز پاکستان بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کو اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ حافظ طاہر اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔ وطن عزیز پاکستان بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظ طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ممبر ہونے کیساتھ ساتھ اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں کے ممبر ہیں اور اہم اسلامی اور عرب شخصیات سے ذاتی اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ طاہر اشرفی بین المذاہب ہم آہنگی
پڑھیں:
فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔
ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔