جموں پولیس کے مطابق ایک کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے ایک منتظم کو فلسطینی پرچم کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ یہ اقدام کس نیت سے کیا گیا اور آیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی محرک موجود تھا یا نہیں۔ ادھر جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس معاملے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کوئی سرکاری یا منظور شدہ ٹورنامنٹ نہیں اور فرقان بھٹ کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فاشسٹ مودی کی کشمیری مسلمانوں سے دشمنی اب کرکٹ کے میدان تک بھی پہنچ گئی ہے۔ تازہ واقعہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے کرکٹر فرقان بھٹ کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران اپنے ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر پولیس نے طلب کر لیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جموں میں کھیلی جانیوالی جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کے ایک میچ کے دوران فرقان بھٹ کے ہیلمٹ پر فلسطینی پرچم کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ویڈیوز سامنے آتے ہی بھارتی  پولیس نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کرکٹر اور ٹورنامنٹ کے منتظمین سے وضاحت طلب کر لی۔

جموں پولیس کے مطابق ایک کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے ایک منتظم کو فلسطینی پرچم کے استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ یہ اقدام کس نیت سے کیا گیا اور آیا اس کے پیچھے کوئی سیاسی محرک موجود تھا یا نہیں۔ ادھر جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس معاملے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ کوئی سرکاری یا منظور شدہ ٹورنامنٹ نہیں اور فرقان بھٹ کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کے رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیا نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فرقان بھٹ اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں علیحدگی پسندی یا سیاسی علامتوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ٹورنامنٹ کے فلسطینی پرچم ایسوسی ایشن فرقان بھٹ کیا گیا

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا