Islam Times:
2026-07-24@01:18:13 GMT

کشتواڑ، آتشزدگی سے 9 مکانات بری طرح متاثر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

کشتواڑ، آتشزدگی سے 9 مکانات بری طرح متاثر

مقامی لوگوں کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے دچھن میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 9 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایک مکان میں لگنے والے آگ نے تیزی سے دوسرے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر قابض حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام ایس ڈی کالونی، بٹہ مالو میں ایک تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے عمارت کی دوسری منزل اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا