آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عام لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر تو چلوا سکتے ہیں لیکن انہیں پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات نہیں دے سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ اندور بی جے پی حکمراں مدھیہ پردیش کا معاشی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ اس شہر کو ملک کے سب سے صاف شہر کا تمغہ حاصل ہے، لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہاں آلودہ پانی پینے کی وجہ سے قے اور دست کی وباء پھیل گئی جس نے کم از کم 13 لوگوں کی زندگی چھین لی۔ حالانکہ اس اعداد و شمار پر مقامی لوگوں، حکومت اور افسران کے درمیان تضاد برقرار ہے۔ اس درمیان حیدر آباد سے رکن پالیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اس حادثہ کے لئے بی جے پی کو نہ صرف ذمہ دار ٹھہرایا ہے بلکہ اس کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عام لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر تو چلوا سکتے ہیں لیکن انہیں پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات نہیں دے سکتے۔

حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ انہیں (بی جے پی کو) صرف مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی پرواہ ہے، وہ صاف پینے کے پانی جیسی ضروری چیزیں بھی نہیں دے سکتے اور خود کو "وشو گرو" کہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں صرف بلڈوزر کی فکر ہے، کسی مسلمان پر الزام لگا تو اس کو لا کر پیٹتے ہیں اور گھر توڑ دیتے ہیں، ان کی حکومت ایسی ہی ہے، ملک میں انسانوں کو بنیادی سہولیات بھی مہیا نہیں کرا سکتے۔ ہم 2026ء میں آ گئے ہیں اور یہ لوگ "وِشو گرو" بننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن صاف پانی بھی نہیں دے سکتے، لوگ گندہ پانی پی کر مر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اندور میں مقامی شہریوں نے آلودہ پانی کی وبا کے دوران گزشتہ 8 دنوں میں 6 ماہ کے بچے سمیت 13 لوگوں کے دم توڑنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے ڈائریا سے صرف 4 اموات کی تصدیق کی ہے۔ افسران کے مطابق پہلی نظر میں لیکیج کی وجہ پینے کے پانی کی پائپ لائن میں ڈرینج کا گندہ پانی مل جانے کی وجہ سے بھاگیرتھ پورہ میں قے اور دست کی وبا پھیلی۔ بھاگیرتھ پورہ ریاست کے شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ کے انتخابی حلقہ اندور-1 میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ وجے ورگیہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قے اور دست کی وبا سے بھاگیرتھ پورہ میں 1400 سے 1500 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 200 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحتیاب ہونے پر لوگوں کو اسپتال سے مسلسل چھٹی دی جا رہی ہے۔ وجے ورگیہ نے اموات کے اعداد و شمار پر جاری تضاد کے بارے میں کہا کہ ’’مجھے انتظامیہ کے افسران نے اس وبا سے 4 لوگوں کی موت کی اطلاع دی ہے، لیکن یہاں (بھاگیرتھ پورہ میں) 8 سے 9 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اطلاع کی تصدیق کر لیں گے اور اگر یہ درست پائی گئی تو متعلقہ متوفین کے خاندانوں کو وزیر اعلیٰ موہن یادو کے اعلان کے مطابق امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نہیں دے سکتے نے کہا کہ صاف پانی کی وبا

پڑھیں:

اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار

مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی عدم آمادگی امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت ایسے کسی معاہدے کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتا، جس کے تحت لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگی کارروائیوں کا خاتمہ ضروری ہو۔ مشرق وسطیٰ کونسل برائے عالمی امور کے فیلو عمر رحمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کے عزائم سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ جنوبی لبنان پر طویل مدت تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہاں آبادی کی جبری بے دخلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے آثار موجودہ صورتحال میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اب بھی بعض اختلافات موجود ہیں، تاہم دونوں ممالک ایسے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، جسے بعد میں مزید تفصیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے وسعت دی جا سکے، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر آمادہ نہ ہونے کی اسرائیلی پالیسی پورے عمل کو سبوتاژ کرنے اور امریکہ ایران معاہدے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا