رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ لوگوں میں الٹی اور دست کی شکایت آلودہ پانی کے سبب ہی پیدا ہوئی، یعنی جو اموات ہوئی ہیں، اسکی وجہ آلودہ پانی ہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سب سے صاف و شفاف شہر اندور میں الٹی و دست سے متاثر ہونے کے بعد کم از کم 13 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے اور 1400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کم از کم 13 افراد کی اموات کا دعویٰ کیا ہے۔ اس درمیان تجربہ گاہ میں پانی کے نمونوں کی ہوئی جانچ کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ جو رپورٹ سامنے آئی ہے، اس میں تصدیق ہوئی ہے کہ لوگوں میں الٹی اور دست کی شکایت آلودہ پانی کے سبب ہی پیدا ہوئی۔ یعنی جو اموات ہوئی ہیں، اس کی وجہ آلودہ پانی ہی تھی۔ چیف میڈیکل و ہیلتھ افسر ڈاکٹر مادھو پرساد ہاسانی نے بتایا کہ شہر کی ایک میڈیکل یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہوئی جانچ کی رپورٹ یہ تصدیق کرتی ہے کہ بھاگیرتھ پورہ علاقہ میں پائپ لائن کے لیکیج نے پینے کے پانی کو آلودہ کیا تھا، حالانکہ انہوں نے جانچ رپورٹ کی تفصیلی جانکاری مہیا نہیں کی ہے۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے دوبے نے اس معاملے میں بتایا کہ ہم بھاگیرتھ پورہ میں پینے کے پانی کی فراہمی والی پوری پائپ لائن کی باریکی سے جانچ کر رہے ہیں، تاکہ پتہ چل سکے کہ کسی دیگر مقام پر لیکیج تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد بھاگیرتھ پورہ کے گھروں میں جمعرات کو اس پائپ لائن سے صاف پانی کی فراہمی کرائی گئی، حالانکہ احتیاط کے طور پر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پانی کو ابالنے کے بعد ہی استعمال کریں۔ سنجے دوبے کا کہنا ہے کہ ہم نے اس پانی کے بھی نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے ہیں۔ اب بھاگیرتھ پورہ کے آلودہ پانی والے معاملہ سے سبق لیتے ہوئے ریاست بھر کے لئے ایس او پی جاری کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ موہن یادو کی ہدایت پر بھاگیرتھ پہنچ کر حالات کا جائزہ بھی لیا۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعرات کو بھاگیرتھ پورہ میں 1714 گھروں کا سروے کئے جانے کے دوران 8571 لوگوں کی جانچ کی گئی۔ افسر کے مطابق ان میں سے 338 لوگوں میں الٹی اور دست کی ہلکی علامت ملنے پر انہیں ان کے گھروں میں ابتدائی علاج فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ الٹی و دست کے قہر سے گزرے 8 دنوں میں مقامی اسپتالوں میں 272 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، جن میں سے 71 لوگوں کو چھٹی دی جا چکی ہے۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال اسپتالوں میں 201 مریض داخل ہیں، جن میں سے 32 لوگ آئی سی یو میں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا لودہ پانی میں الٹی بتایا کہ انہوں نے پانی کے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کا دباؤ بڑھ گیا،چنیوٹ میں شگاف پڑنے سےکئی ایکڑ فصلیں متاثر
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن