Express News:
2026-06-03@01:25:11 GMT

دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت!

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

عام طور پر دیوارِ چین کو بطور عجوبہ دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن یوکرین میں موجود دنیا کی سب سے طویل رہائشی عمارت بھی اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے۔

یوکرین کے شہر لٹسک میں سوبورموسٹی ایوینیو اور مولوڈیزی اسٹریٹ کے چوراہے پر واقع اس عمارت کی تعمیر 1969 (جب سویت یونین کا دور تھا) شروع ہوئی جس کی تکمیل 11 برس بعد ہوئی۔

اگرچہ عمارت کی تعمیر کے لیے یہ دورانیہ کافی طویل ہے لیکن یہ ایک غیر معمولی پروجیکٹ تھا۔

مزید پڑھیں

پُراسرار علاقے برمودا تکون سے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف!

دو آرکیٹیک آر جی میٹیلنِٹسکی اور وی کے میلووٹسا کا یہ خیال حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد دنیا کی سب سے طویل رہائشی عمارت بن گئی تھی اور 40 برس سے زیادہ عرصے بعد بھی دنیا میں اس جیسی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔

شہد کے چھتے جیسا ڈیزائن رکھنے والی اس بلڈنگ مرکزی ایکسز 1.

75 کلومیٹر طویل ہے اور اگر دیگر ایکسٹینشنز کو شامل کر لیا جائے تو مجموعی طوالت میں ایک کلومیٹر کا اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک کونے سے دوسرے کونے تک جانے کے لیے اندازاً ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔

اس عمارت میں سیکڑوں داخلی راستے، 3000 سے زائد اپارٹمنس، کئی ہزار کھڑکیاں اور 10 ہزار کے قریب رہائشی ہیں۔ دنیا کی یہ سب سے طویل رہائشی عمارت دنیا کے کئی چھوٹے قصبوں سے بڑی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہائشی عمارت دنیا کی

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور