جامعہ نعیمیہ میں ’’17ویں سالانہ محفل حسن قرأت“ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
تقریب میں ملکی و غیرملکی قراء کرام، طلباء، اساتذہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مفتی محمد رمضان سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید سے تعلق مضبوط کرنا ہماری نجات کی ضمانت ہے۔جامعہ نعیمیہ کے اس عظیم پروگرام نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو ثابت کیا کہ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا معاشرتی بہتری اور فرد کی روحانیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیراہمتام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں ”17ویں محفل حسن قرأت“' کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر مصر،تنزانیہ قراء حضرات سمیت پاکستان کے نامور قاری حضرات اپنی خوبصورت آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔ تقریب میں قراء کرام، طلباء، اساتذہ کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف قاری حضرات نے اپنی زبردست آواز میں سورۃ الفاتحہ، سورۃ البقرہ اور دیگر منتخب سورۃ کی تلاوت کی۔ حاضرین پر قرآن کی تلاوت کا گہرا اثر ہوا اور محفل میں ایک روحانی فضا قائم ہو گئی۔ خطیب داتادربار مفتی محمدرمضان سیالوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کے اس عظیم پروگرام نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو ثابت کیا کہ قرآن مجید کی تلاوت اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا معاشرتی بہتری اور فرد کی روحانیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سے تعلق مضبوط کرنا ہماری انفرادی اور اجتماعی نجات کی ضمانت ہے۔ نوجوان نسل کو حسنِ قرأت، حفظ اور فہمِ قرآن کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آن مجید صرف تلاوت کے لیے نہیں، بلکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہماری زندگیوں کا مقصد ہونا چاہیے۔خطیب داتادربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے اپنے خطاب میں قرآن کی تلاوت کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ اس کی تفہیم پر بھی توجہ دینے کی ترغیب دی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جامعہ نعیمیہ کی تلاوت
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی