الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی شفیع اللہ جان کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شفیع اللہ جان کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے الزام لگایا تھا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے، فارم 45 کو اپلوڈ نہیں کیا گیا، کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا، کوئی شواہد نہیں ملے۔شفیع اللہ جان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شفیع اللہ جان الیکشن کمیشن

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر